تازہ ترینخبریںپاکستان

دوست ملک حکومت پاکستان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں، خرم دستگیر کا اعتراف

وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ دوست ملک حکومت پاکستان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں، جس طرح کی مدد چاہیے وہ نہیں مل رہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے قرضوں میں نوے فیصد اضافہ کیا، جسکی وجہ سے بجٹ میں ایک بڑی مد قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوگی۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں سی پیک کو مکمل طور پر مفلوج کیا، پاکستان سے نکلنے والے کوئلے سے استفادہ نہیں کیا، گزشتہ 4 سال تھر کول پر کوئی کام نہیں کیا گیا تاہم پاکستان نےسولرپینل کی تیاری کیلئے خام مال کو ڈیوٹی فری کیا ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ تھر سے ایک سال میں 1980میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی ہے، ٹرانسمیشن لائن بھی مکمل کرکے چلا دیا ہے، تھر اب خواب نہیں حقیقت ہے، تھر سے 3300 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، تھرمنصوبہ وفاق اورصوبائی حکومت کی کاوش کا ایک حصہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ امریکا ، ترکی ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، ہمارے تمام دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں گزشتہ حکومت نے بدترین بگاڑ پیدا کیا۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ حکومت بدلنے کے باوجود دوست ممالک حکومت پاکستان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ۔ جس قسم کی سپورٹ چاہیئے وہ سپورٹ کرنے کو تیار نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button