تازہ ترینخبریںسپورٹس

پہلوانوں نے بھارتی حکومت کو پچھاڑ دیا ، حکومت مذکرات کے لیے تیار

بھارت کے ایلیٹ ریسلرز نے فیڈریشن کے چیف برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد ریسلرز دہلی میں کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

تاہم اب بھارتی حکومت گھٹنے ٹیکتے ہوئے احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوگئی ہے اور وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرا دی۔

احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے ہوم منسٹر امیت شاہ سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ملاقات کے اگلے روز انوراگ ٹھاکر نے بات چیت کے لیے بلا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر کھیل انو راگ ٹھاکر نے پہلوانوں کو بات چیت کی دعوت دے دی ہے۔

وزیر کھیل انو راگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ حکومت پہلوانوں سے ان کے ایشوز پر بات چیت کرنے کے لیے رضامند ہے، میں نے ایک بار پھر پہلوانوں کو اس کے لیے بلایا ہے، ریسلنگ فیڈریشن کے چیف کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں گی ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل دہلی پولیس نے احتجاج کرنے والے پہلوانوں پر تشدد کیا تھا اور کئی پہلوانوں کو گرفتار بھی کیا تھا، دہلی پولیس 10 سے زائد پہلوانوں کے فیڈریشن چیف کے خلاف الزامات کے حوالے بیان ریکارڈ کر چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button