تازہ ترینجرم کہانیخبریں

رشوت لیکر تقرریوں کی مد میں عثمان بزدار ، فرح گوگی ، بشریٰ بی بی کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

رشوت لیکر تقرریوں کی مد میں عثمان بزدار ، فرح گوگی ، بشریٰ بی بی کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

پنجاب میں مبینہ طور پر رشوت لے کر تعیناتیاں اور تقرریاں کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سمیت 8 اہم شخصیات کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رشوت لینے کا مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بیوروکریٹ بھی شامل ہیں، مقدمے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا بیٹا ابرہیم مانیکا بھی نامزد ہے۔

مقدمے میں بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی (فرح گوگی) بھی نامزد ہیں، ان کے علاؤہ سابق بیوروکریٹ طاہر خورشید، صالحہ سعید، خواجہ سہیل، احمد عزیز تارڑ اور عثمان معظم کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہےکہ مقدمہ طویل انکوائری کے بعد درج کیا گیا ہے، ملزمان نے بھاری رشوت لےکر صوبے بھر میں افسران کو من پسند پوسٹیں دیں، ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتاریاں متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button