کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ نے تھر کے ریگستانی علاقوں کی ایک لاکھ ایکڑ سے زائد زمین کو قابل کاشت بنانے کے لئے تھر کینال کو اگست 2023ء میں مکمل کرنے کی تاریخ مقرر کردی ہے محکمہ آبپاشی کے دستاویزات کے مطابق تھر کینال کو رینی کینال کی آرڈی 181 سے 433 کھینجو سے نکالا گیا اس کینال سے ایک لاکھ 11 ہزار 816 ایکڑ زمین قابل کاشت ہوگی کینال کی لمبائی 480 کلومیٹر ہے اس کینال سے 5 ہزار کیوسکس پانی بہایا جاسکے گا اس منصوبہ کے کنسلٹنٹ نیسپاک ، بارقاب ، رحمان حبیب ( جے وی ) ہیں کنسلٹنٹ کو 15 ماہ کے لئے 28 کروڑ 93 لاکھ 17 ہزار روپے ادا کی گئی منصوبہ جون 2022ء میں شروع کیا گیا اور منصوبہ اگست 2023ء میں مکمل ہوا منصوبہ سے گھوٹکی ، سکھر خیرپور ، سانگھڑ ، میرپورخاص اور تھرپارکر کو فائدہ ملے گا اس کینال سے رینی کینال ، گھوٹکی فیڈر ، نارا کینال ، لیفٹ بنک کینال سسٹم کے دائیں اطراف اور پاک بھارت سرحدوں کے بائیں اطراف زمینیں قابل کاشت ہوسکیں گی ۔
Read Next
07/12/2024
چیف جسٹس کا جسٹس منصور کے خط پر جواب، 26 ویں ترمیم سے متعلق فل کورٹ کی مخالفت
07/12/2024
سپریم کورٹ: سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
07/12/2024
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف عمران خان کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر
06/12/2024
مروت صاحب! آپکی پارٹی حکومت میں تھی تو وہ بھی یہ دھندے کر رہی تھی: جج کے ریمارکس
06/12/2024