تازہ ترینخبریںکاروبار

کراچی کی فلور ملز کو پورے ملک سے گندم خریدنے کی اجازت

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ خوراک سندھ نے کراچی کی فلور ملز کو پورے صوبہ اور پورے ملک سے گندم خریدنے کی اجازت دے دی ہے

یہ بات محکمہ خوراک نے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہی ہے اور اب گندم کی بین الاضلاعی اور بین الاصوبائی نقل وحمل پر کوئی پابندی نہیں ہے وہ جہاں سے چاہیں گندم خرید کرسکتے ہیں

فلورملز پورے صوبہ کے کسی بھی علاقہ سے گندم اٹھا سکتے ہیں فلورملز مالکان صرف خوف پیدا کررہے ہیں کہ انہیں گندم خریدنے کی اجازت نہیں دی جارہی تاکہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکے

فلور ملز کی جانب سے گندم خریدنے کے بعد گندم کو کراچی لانے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے کوئی چیک پوسٹ اس گندم کو نہیں روک رہی ایسا عمل کرنا غیر قانونی ہے اس لئے کراچی کے فلورملز کو پورے صوبہ میں گندم خرید کر کراچی لانے کی اجازت حاصل ہے انہیں کسی جگہ بھی نہیں روکا جائے گا مگر وہ صرف غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام کو مہنگا آٹا فروخت کیا جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button