تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

فیصل آباد کا بھکاری کروڑ پتی نکلا ، جانیے کیسے ؟

فیصل آباد جڑانوالہ کے چک نمبر 103گ ب کا بھکاری مظفر حسین 3کروڑ کا مالک نکلا۔

تفصیلات کے مطابق مظفر حسین نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ دائر کرتے ہوئے 3 کروڑ کی ملکیت کا دعوی کیا۔

بھکاری کا کہنا ہے کہ خریدے ہوئے پلاٹ کی رقم دینے جا رہا تھا کہ پولیس نے 7 لاکھ چھین کر آپس میں بانٹ لئے۔اس پر پولیس نے کہا ہے کہ بھکاری جھوٹ بول رہا ہے، اس کے پاس سات لاکھ کہاں سے آئے۔

تاہم بھکاری نے عدالت میں 3 کروڑ روپے کے اکاؤنٹ نجی بنک میں شو کروا کر سب کو حیران کردیا۔اس حوالے سے بھکاری مظفر کا کہنا ہے کہ 50 سال سے بھیک مانگ کر رقم بنک میں جمع کرواتا ہوں۔

عدالت نے بھکاری کے 7 لاکھ ہڑپ کرنے کے الزام پر تھانیدار اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button