تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج کیا ہے؟

پاکستان کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال انتہائی خستہ حال ہے، اس میں موجودہ سیاسی عدم استحکام کا بھی بڑا دخل ہے جس کے سبب آج مہنگائی اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

اس حوالے سے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس وقت وطن عزیز کا سب سے بڑا چیلنج کیا ہے؟ جس پر قابو پانے کے بعد پاکستان کو آگے لے کر چلنا آسان ہوگا۔

معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں کی رائے کے مطابق ملک کی خراب معاشی صورتحال میں معیشت کو سنبھالنا اتنا آسان نہیں ہے، معیشت کی بہتری آئندہ حکومت کیلئے بھی بڑا چیلنج ہوگی۔

ماہر معاشیات ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے معاشی لحاظ سے پاکستان کیلئے کوئی اپنا پلان مرتب ہی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نہ ہی سیاست دان یہ بتاتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کی حل کیلئے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اور ہم نے معیشت کے بنیادی مسائل کو حل اور مشکلات کو کس طرح دور کرنا ہے۔

ڈاکٹر خاقان نجیب کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف پلان اور ورلڈ بینک کے پروجیکٹ پر بات کرتے ہیں لیکن ہم نے کبھی پاکستان کے پلان پر کوئی بحث نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے معیشت کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات نہ کیے تو پانچ سال بعد بھی ہم ان ہی کرنٹ اکاؤنٹ خساروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چلینج پاکستان کی معیشت کی بحالی اور خسارہ کم کرنا ہے، ہمیں اپنی آمدن میں اضافے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button