تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دو پائپ لائنیں پھٹ گئیں

2 پائپ لائنیں پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی، اس کے علاوہ 3پمپنگ اسٹیشن تھرڈ فیز، فورتھ فیز اور کے ٹو مکمل طور پر بند ہوگئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں پمپ بند ہونے سے کراچی کو 2کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی نہیں ہوسکے گی۔

ذرائع کے مطابق پائپ لائنیں پانی کے بیک پریشر کے باعث پھٹی ہیں، مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا، پائپ لائنیں پھٹنے کی وجہ سے شاہ لطیف ٹاؤن، لانڈھی، ملیر، کورنگی، قائدآباد ودیگر علاقوں میں پانی کا بحران رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button