تازہ ترینخبریںسیاسیات

کیا اسٹیبلشمنٹ نے پیپلز پارٹی کے سر پر اقتدار کا سہرا سجانے کا سوچ لیا ہے ؟

کیا اسٹیبلشمنٹ نے پیپلز پارٹی کے سر پر اقتدار کا سہرا سجانے کا سوچ لیا ہے ؟

سانحہ 9 مئی کے بعد میں سیاسی توڑ پھوڑ کا شکار ہونے والی حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی اور رہنما جوق در جوق پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ اس صورتحال نے ملکی سیاست کے ماضی پر نظر رکھنے والوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہےکہ کہیں اسٹیبلشمنٹ مستقبل میں اقتدار کا ہُما پی پی پی کے سر بٹھانے کا فیصلہ تو نہیں کر چکی؟

جنوبی پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمیشہ زور رہا ہے اور وہی لوگ اس جماعت میں واپس آرہے ہیں جو ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں تھے اور جنرل شجاع پاشا کے دور میں، جب تحریک انصاف کو اقتدار سنبھالنےکے لیے تیار کیا جا رہا تھا تو پی پی کے یہ رہنما اس وقت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تھے۔

جہاں پاکستان کے سینئیر تجزیہ کار ” رضا ہاشمی نے اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوۓ کہا کہ تحریک انصاف والوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے پیچھے ایک بغل والی سوٹی کا بہت اہم کردار ہے ۔ سیاسی تجزیہ نگار رضا ہاشمی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پوری کوشش کر رہی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی نئی محبوبہ بن جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ زرداری کی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل ہو چکی ہے۔ ساؤتھ پنجاب سے بڑی تعداد میں سیاست داں اور سابق اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی جوائن کرنے جا رہے ہیں جبکہ بلوچستان میں باپ پارٹی، جس کے زیادہ تر رہنما اسٹبلشمنٹ نواز ہیں، نے بھی پیپلز پارٹی جوائن کرلی ہے۔ "رضا ہاشمی” کے مطابق، ” اس صورتحال کے پیش نظر یہ کہنا مشکل نہیں ہے کہ اگلی بار پھر زرداری کی ہوگی اور یقیناﹰ یہ باری اسٹیبلشمنٹ کی آشیرباد سے ہی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button