تازہ ترینجرم کہانیخبریں

جناح ہاؤس میں ہنگامہ آرائی پر پولیس نے ٹک ٹاکر ساجدہ کو گرفتار کر لیا

جناح ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پولیس نے معروف خاتون ٹک ٹاکر ساجدہ کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ سرور روڈ کی پولیس نے ٹک ٹاکر ساجدہ کو حراست میں لیا، پولیس نے بتایا کہ تحریک انصاف کے مظاہرین کے ساتھ ٹک ٹاکر ساجدہ بھی شامل تھیں، جیوفینسنگ کے ذریعے ساجدہ کو گرفتار کیا گیا ہے، ساجدہ پولیس کی یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بھی بناتی رہی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ٹک ٹاکر ساجدہ نے پولیس کے سب انسپکٹر کے خلاف زیادتی کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کروایا تھا، سرور روڈ پولیس نے ساجدہ کو لیڈی پولیس سٹیشن لٹن روڈ منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button