تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سلمان خان کو خاتون نے شادی کے لیے سرعام پروپوز کر دیا

 

بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈز انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) 2023 کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ہالی وڈ سے آئی ایک خاتون نے سلمان خان کو شادی کے لیے پروپوز ہی کر ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے۔

مائیک تھامے خاتون نے سلمان سے کہا کہ ، وہ لمحہ جب میں نے پہلی بار آپ کو دیکھا تھا، میں آپ کی محبت میں گرفتار ہوگئی تھی’

جواب میں سلمان خان نے فوراً کہا ‘آپ شاید شاہ رخ خان کی بات کر رہی ہیں’

خاتون نے کہا ‘میں سلمان خان کی بات کر رہی ہوں، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے’؟

جواب میں اداکار نے کہا ‘اب میری شادی کی عمر نہیں رہی، آپ کو مجھ سے 20 سال پہلے ملنا چاہیے تھا

یہ خاتون علینا خلیفا ہیں جو ہالی وڈ کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی فیم ماسٹرکلاس کی جانب سے آئیفا کے ریڈ کارپٹ کی میزبانی کررہی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button