تازہ ترینخبریںسیاسیات

ڈاکٹرز نے وزیر صحت کے الزامات کو بے بنیاد اور مضحیکہ خیز قرار دے دیا

ڈاکٹرز نے وزیر صحت کے الزامات کو بے بنیاد اور مضحیکہ خیز قرار دے دیا

گزشتہ روز وزیر صحت قادر پٹیل نے چئیر مین تحریک انصاف کی میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوۓ میڈیا کے سامنے رکھتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
پیشاب کے نمونے بھی لیے گئے ابتدائی رپورٹ میں ٹاکسک چیزیں جس میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے۔
مزید گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دماغی طور پر بھی ٹھیک نہیں ہیں ۔

جبکہ جو روپوٹ میڈیا سے شئیر کی گئی اس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کی دماغی صحت کو متوازن قرار دیا گیا ہے ۔ روپوٹ میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان اسٹریس ، بے چینی اور غصے کا شکار ہیں
جیو نیوز کے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے یہ رپورٹ 3 ڈاکٹرز کے ساتھ شئیر کی تو انہوں نے وزیر صحت کے الزامات کو مضحیکہ خیز قرار دیا ۔
ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا جو دعوے وزیر صحت کی جانب سے کیے گئے ہیں وہ اس روپوٹ میں کہی بھی نظر نہیں آ رہی ، روپوٹ بذات خود بتا رہی ہے کہ عمران خان کی حالث مستحکم ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button