تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ناکام عاشق کا غصہ یا کچھ اور: سلمان خان کے گارڈز کے کترینہ کیف کے شوہر کو دھکے

بالی ووڈ سے ایک وائرل ویڈیو نے بھارت کو اپنے حصار میں جکڑ رکھا ہے۔ اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف کے سابق بوائے فرینڈ بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کے موجودہ شوہر اور نامور اداکار وکی کوشل ایک تقریب میں آمنے سامنے آتے ہیں تو سکمان کے گارڈز بد تمیزی سے وکی کوشل کو دھکیل دیتے ہیں۔ اس دوران وکی سلمان سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن سلمان دوسری طرف منہ پھیر لیتے ہیں۔ کیا اس منظر کے پیچھے کی وجہ کترینہ کیف ہیں؟؟ ٹویٹر صارفیں کیا کیا نہیں پوچھ رہے۔ تاہم
اپنی اور سلمان خان کی وائرل ویڈیو پر اب کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے ردعمل دیا ہے۔

وکی کوشل نے کہا ‘بہت مرتبہ ایسی ہی بیکار باتوں پر لوگ چرچہ شروع کردیتے ہیں، بات کا مطلب کچھ نہیں ہوتا بس لوگوں کو بولنا ہوتا ہے، ویڈیو میں جیسی چیزیں دکھائی دیتی ہیں حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے’۔

اداکار نے کہا یہاں اس وقت اس حوالے سے گفتگو کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

یاد رہے کہ یہ ویڈیو اسم حال ہی میں بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈز انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) 2023 کی تقریب سے ہے جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوئی جہاں معروف بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button