تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان انڈر 19 کے کھلاڑی کی بنگلہ دیش میں دھوم ، وطن واپسی پر پر تپاک استقبال

پاکستان انڈر 19 کے کھلاڑی کی بنگلہ دیش میں دھوم ، وطن واپسی پر پر تپاک استقبال کیا گیا ۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عامر حسن آفریدی کا دورہ بنگلہ دیش میں بہترین کارکردگی کے بعد آبائی گاؤں لنڈی کوتل واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

نوجوان لیفٹ آرم فارسٹ بولر عامر حسن کا بنگلہ دیش میں پہلا بین الاقوامی دورہ تھا، جس میں انہوں نے چار روزہ ٹیسٹ میچ میں چار وکٹیں اور پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے چار میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔
عامر حسن آفریدی نے بنگلہ دیش میں ایک ٹی 20 میچ بھی کھیلا جس میں ایک وکٹ حاصل کر کے انہوں نے مجموعی طور پر کل 13 وکٹیں اپنے نام کیں۔

لنڈی کوتل آنے پر عامر حسن آفریدی کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس کے علاوہ کھیل سے وابستہ اکیڈمیز کے بچوں نے انہیں سلامی دی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور ان کا مورال بلند ہے۔ ’میں قومی ٹیم میں جگہ بنا کر ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں خود پر بھروسہ ہے کہ وہ بھی ’ریاض آفریدی، عثمان شینواری اور شاہین آفریدی کی طرح سٹار بن سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button