تازہ ترینخبریںسپورٹس

ایشیا کپ کا فیصلہ آئی پی ایل کے فائنل کے موقع پر ہو جاۓ گا

ایشیا کپ کا فیصلہ آئی پی ایل کے فائنل کے موقع پر ہو جاۓ گا ۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ احمد آباد میں اتوار کو ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل کے موقع پر کیا جائے گا۔

انڈیا کا فیصلہ ہی ون ڈے کرکٹ کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا تعین بھی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ستمبر میں آٹھ ٹیموں کے ایونٹ میں انڈیا کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرنے کے بعد نیوٹرل مقام پر کچھ میچز کرانے کے لیے ایک ’ہائبرڈ‘ ماڈل پیش کیا ہے۔

انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیاسی تعلقات کی وجہ سے دو طرفہ کرکٹ معطل ہے اور وہ ایک دوسرے سے صرف آئی سی سی یا اے سی سی ایونٹس میں ہی سامنا کرتے ہیں۔

انڈیا کی جانب سے ایشیا کپ کا مقام تبدیل کرنے کی صورت میں پاکستان نے انڈیا میں اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے رکھی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button