تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان نے آرٹیکل 245 کے نفاذ کیخلاف درخواست دائر کردی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آرٹیکل245 کے نفاذ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

عمران خان نے ایڈوکیٹ حامد خان کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی

سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ آرٹیکل 245 کے نفاذ کو کالعدم قرار دیا جائے،  تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کو روکا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل بھی کالعدم قرار دیا جائے، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلین کا ٹرایل غیرآئینی قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، نواز شریف اور مریم نواز نے پروپیگنڈا کیا کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے درخواست میں وفاق، وزیرِ اعظم شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت تحریک انصاف رہنماؤں کی جبری علیحدگیوں کو غیرآئینی قرار دے، یہ سارا ڈرامہ نواز شریف اور مریم نواز کا رچایا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button