تازہ ترینخبریںسیاسیات

رانا ثناء اللّٰہ نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی گرفتاری میں پابند سلاسل کی ایک تصویر کو ایک شعر کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے تحریک انصاف کے لیڈران کو تنقید کی زد میں لے لیا .

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو انسداد منشیات فورس نے رانا ثناء اللّٰہ کی گاڑی سے مبینہ طور پر ملنے والی 21 کلو ہیروئن کی برآمدگی کے الزام میں یکم جولائی 2019 کو گرفتار کیا تھا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے اپنی ایک پابند سلاسل کی تصویر کے ساتھ شعر کو بھی شئیر کیا جس میں ان کا کہنا تھا
جو ہم پر گزرے تھے رنج سارے ، جب خود پر گزرے تو لوگ سمجھے ۔

انہوں نے تنقیدی بیساکھی کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ ‏کہاں ہے وہ فوٹیج جس کی موجودگی کی قسمیں اٹھائی گئیں ؟ جھوٹے مقدمات تو ہم نے برداشت کیے ہیں اور فراڈ مقدمے میں تقریباً 174 دن بے گناہ سزائے موت کی چکی میں مجھے رکھا گیا لیکن ہم نے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور دیگر اپوزیشن نے جبر کا مقابلہ بہادری کے ساتھ کیا۔

یاد رہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب تحریک انصاف کے کئی سینیئر رہنما پارٹی کو مبینہ طور پر دباؤ کی بنیاد پر خیر آباد کہہ رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button