تازہ ترینخبریںدنیا

مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کرانے پر کشمیریوں کا سخت ردعمل

مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کروانے پر کشمیریوں کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے دی جانے والی کال پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تو سری نگر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج نے دکانداروں کو طلب کر کے انہیں دکانیں کھولنے کی ہدایت کی۔

مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی پابندیاں بھی عائد کردی گئی ہیں۔

سری نگر میں فوج، پیراملٹری فورسز، ایلیٹ نیشنل گارڈز اور میری کمانڈوز تعینات کردیے گئے ہیں۔

بھارتی فوج اور پولیس نے پابندیوں پر عمل نہ کرنے پر سخت نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button