تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت نااہل ہوسکتی ہے، اعتزاز احسن نے خبردار کردیا

سینیئر سیاستدان اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ جس کمیشن پرجابیٹھےحکومت اس پرنااہل ہوسکتی ہے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آڈیولیکس پرجوڈیشل کمیشن بنا کرآئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے، ایسےفیصلےموجود ہیں کہ جس میں عدلیہ کی آزادی کے واضح احکامات ہیں۔

اعتزاز احسن نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کرنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کوجوڈیشل کمیشن کی سربراہی سےانکارکرنا چاہیئے تھا اور وہ کہتے کہ چیف جسٹس اس کی نامزدگی کریں گے، حکومت کی جانب سےچیف جسٹس کونامزدگی کیلئےلکھناچاہیےتھا۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ جس کمیشن پرجابیٹھےحکومت اس پرنااہل ہوسکتی ہے، آڈیوٹیپ کرنا غیرقانونی اقدام ہے،بےنظیربھٹوکا کیس مثال کےطورپرموجود ہے، کیابےنظیربھٹو کیلئےالگ اور شہبازشریف کےلیےالگ قانون ہوگا؟۔

انہوں نے کہا کہ وائرٹیپنگ پر حکومت برخاست اوراسمبلی تحلیل ہوسکتی ہے ،وائرٹیپنگ کےمعاملےپرتو عدالت میں رٹ پٹیشن دائرکرنی چاہیے۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان سرزمین بےآئین ہوگیا ہے،آئین کہتاہے کہ نوے دن میں الیکشن ہونگے مگر اس وقت پنجاب اورخیبرپختونخوا کی نگراں حکومتیں موجود ہیں جو کہ غیرآئینی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button