تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب انتخابات: سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اپیل پر سماعت آج دوپہر 12 بجے ہوگی اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس دیا گیا ہے۔

وفاق اورپنجاب کی نگراں حکومت نے الگ الگ جوابات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے ہیں، جبکہ الگ الگ جوابات میں یکساں مؤقف اپنایا ہے کہ عدالت عظمیٰ کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں تھا، عدالت چار اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button