تازہ ترینجرم کہانیخبریں

متنازع بھارتی خاتون پولیس افسر پراسرار ٹریفک حادثے میں ہلاک

بھارت کی ریاست آسام کی متنازع خاتون پولیس اہلکار ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ سب انسپکٹر جُنمونی ربھا کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی تھی اور اس حادثے میں ان کی موت ہوئی۔ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا جبکہ اس کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق کئی تنازعات میں گِھری خاتون سب انسپکٹر اپنی ذاتی گاڑی میں تھیں اور انہوں نے پولیس یونیفارم نہیں پہنا ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والی خاتون پولیس اہلکار کو بالی ووڈ فلموں کے ناموں سے بھی پکارا جاتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی حادثے کی تحقیقات کرے گی اور یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ حادثے سے چند گھنٹے قبل خاتون پولیس اہلکار کے خلاف بھتا خوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ سب انسپکٹر اپنی ذاتی گاڑی میں بنا یونیفارم اور سیکیورٹی کہاں جار ہی تھی اور اس حوالے سے اہلخانہ نے بھی لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون سب انسپکٹر کے اہلخانہ نے واقعے کی سچائی کا پتا لگانے کے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

جُنمونی ربھا کی والدہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو کسی نامعلوم گروہ نے منصوبہ بندی کر کے قتل کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والی پولیس اہلکار کو گزشتہ سال جون میں کرپشن الزامات پر حراست میں بھی لیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button