تازہ ترینخبریںپاکستان

آئین کہتا ہے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، چیف جسٹس

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ آئین کہتا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے اور اس پر عملدرآمدد کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آنجہانی مسٹر جسٹس اے آر کارنیلیس کانفرنس میں اقلیتوں کے حقوق کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین اگر 90 دن میں الیکشن کا کہتا ہے تو ایسا کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ہمارے پاس اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، یہ اپنی خواہش کا معاملہ نہیں بلکہ آئین کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین جو کہتا ہے اس سے بچنے کے بجائے ہمیں وہی کرنا ہوگا جو آئین کہتا ہے، جب سپریم کورٹ کوئی فیصلہ دیتی ہے تو اس کا ایک اخلاقی وژن ہوتا ہے جب کوئی اپیل فائل نہ ہو تو پھر اس کا مطلب ہے کسی کو اعتراض نہیں، پر امید ہوں کہ پاکستان کے تمام ادارے آئین سے وفادار ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button