تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

‘عوام آئین کی خلاف ورزی کرنے والے مافیا کو برداشت نہیں کرے گی’

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ شاندار ریلی ان لوگوں کے لئے انتباہ ہے جو سپریم کورٹ اور آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی یوم مئی کی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت پرعمران خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یوم مئی کی ریلی کے لیے لاہور سے زبردست رسپانس ملا۔

انہوں نے کہا کہ شاندار آغاز کے بعد ریلی اور بھی زور پکڑ رہی ہے، یہ ان لوگوں کے لیےانتباہ ہے جو سپریم کورٹ اور آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہےہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام آئین کی خلاف ورزی کرنے والے مافیا کو برداشت نہیں کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button