تازہ ترینخبریںپاکستان

ڈی آئی خان آپریشن، سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی مل گئی

سیکیورٹی فورسز کو ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اس دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت ٹی ٹی پی گنڈاپور کے اہم کمانڈر جبار شاہ کے نام سے ہوئی ہے،آپریشن میں دودہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنیوالوں، مخصوص مذہبی جماعت اورپولیو ٹیمز پرحملوں میں ملوث تھا اس کے علاوہ ہلاک دہشتگرد ٹی ٹی پی کے لئے بھتہ وصولی میں بھی سرگرم عمل تھا۔

واضح رہے کہ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی دو روز میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے،گزشتہ روز بھی ایک ایسےہی آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیاتھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button