
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج آئین اور ملک بچاؤ تحریک کا آغاز ہوچکا ہے۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مخصوص طبقہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے آئین کو روند رہا ہے اور امپورٹڈ سرکار انتخابات سے فرار چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مان رہی ان لوگوں سے دو نشستیں کرلیں ہم کل تیسری نشست کے لیے بھی تیار ہیں۔