تازہ ترینخبریںپاکستان

شاہد خاقان نے مفت آٹا تقسیم میں 20 ارب روپے کی چوری کا بڑا دعویٰ کر دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے اپنی ہی حکومت پر آٹا چوری کا الزام لگا دیا، شاہد خاقان نے مفت آٹا تقسیم میں 20 ارب روپے کی چوری کا بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے مفت آٹا تقسیم کی حکومتی اسکیم میں 20 ارب کی چوری کا انکشاف کیا ہے، انھوں نے سوال اٹھایا ’’کیا ملا اُس غریب کو جس کے لیے 84 ارب روپے خرچ کیے گیے۔‘‘

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی ایک بار پھر اپنی حکومت پر برس پڑے ہیں، انھوں نے کہا حکومت اپنی ذمہ داری اور مقصد سے لاعلم ہے، پچھلے 2 سال تمام جماعتیں اقتدار میں رہیں، کوئی ڈیلیور نہیں کر سکی، یہ بہت بڑی ناکامی ہے، ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

دوسری طرف وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شاہد خاقان کا دعویٰ جھٹلا دیا ہے، مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ حکومت نے مہنگائی میں پوری شفافیت، ایمان داری سے مفت آٹا فراہم کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button