ملک میں ایک ساتھ الیکشن کرانے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے لیے رابطہ ہوگیا ہے اور یہ مذاکرات آج ہی شروع ہوں گے۔
حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک میں ایک ساتھ الیکشن کرانے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے لیے رابطہ ہوگیا ہے اور یہ مذاکرات آج شام 6 بجے سینیٹ میں شروع ہوں گے۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک میں ایک ساتھ الیکشن کرانے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے لیے رابطہ ہوگیا ہے اور یہ مذاکرات آج شام 6 بجے سینیٹ میں شروع ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمود قریشی، علی ظفر اور فواد چوہدری شامل ہوں گے جب کہ حکمراں اتحاد کی جانب سے ابھی نام آنے باقی ہے جو جلد ہی پیش کر دیے جائیں گے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی (ف) ان مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ ملک میں بیک وقت الیکشن کرانے کے حوالے سے درخواستیں بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں جس کی آج سماعت ہوئی تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھا مذاکرات تو پہلے ہی ہو جانے چاہیے تھے۔ اس حوالے سے عدالتی فیصلے، آئین اور قانون موجود ہے۔ ہم نہ کوئی ہدایت کر رہے ہیں اور نہ ہی کوئی ٹائم لائن جاری کر رہے ہیں۔ اس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کریں گے اور عدالت مناسب حکم نامہ جاری کرے گی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا تھا کہ حکومت نے نیک نیتی دکھانے کیلیے کیا اقدامات کیے ہیں؟ ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت صرف پاس پاس کھیل رہی ہے۔ آج توقع تھی کہ دونوں فریقین کی ملاقات ہوگی۔ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ دونوں کمیٹیوں کی آج پہلی ملاقات ہوجائے۔
سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے موقف پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں حکومت سنجیدہ ہے تو ابھی مذاکرات پر بیٹھنے کو تیار ہیں