تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا آج ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا، وہ اعتماد کا ووٹ آج قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہی لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ، ظہرانےمیں 176سے زائدمسلم لیگ ن اور اتحادی ایم این ایزکی شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ، شہبازشریف اعتماد کا ووٹ آج قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہی لیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب میں ملک کی مجموعی صورتحال ارکان اسمبلی کے سامنے رکھی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دوٹوک مؤقف میں کہا کہ ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہوں گے، پارلیمنٹ سپریم ہے اس کا فیصلہ قبول کرنا ہو گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ہر معاملے پر پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل یقینی بنائے گی، پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

یاد رہے الیکشن سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نےوزیراعظم کے پاس اکثریت نہ ہونے کی آبزرویشن دی تھی ، وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کیلئے بھی سادہ اکثریت 172 اراکین کی ضرورت ہے، اعتماد کا ووٹ اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔

خیال رہے 24 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے الیکشن فنڈز بل کثرت رائے سے مسترد ہونے کے بعد ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 27 اپریل کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کا ووٹ لینے کی خبروں کی تردید کردی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button