تازہ ترینخبریںپاکستان

’عدالتی حکم اپنی جگہ مگر آئین سے انحراف کرکے فنڈز جاری نہیں کرسکتے‘

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم اپنی جگہ ہے لیکن آئین سے انحراف کرکے پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز جاری نہیں کرسکتے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کے فیصلے میں آئین کو دوبارہ نہ لکھا جاتا تو اسمبلیاں موجود رہتیں دنیا حیران ہے کہ 25 ممبران کے ووٹ شمار ہی نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ یا اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سمری کے بغیرفنڈز کی منظوری نہیں دی جاسکتی، ایوان کہتا ہے کہ ہم تین، چار کے فیصلے کو نہیں مانتے، قرارداد منظور کی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل نہ کی جاتیں تو اتنی خرابی پیدا نہ ہوتی اور ملک میں ایک ساتھ انتخابات ہوتے، اسمبلیوں کی تحلیل ملک میں افرا تفری پھیلانے کی کوشش تھی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق 47.4 ارب انتخابات پر اور دیگر اخراجات 14 ارب کے ہوں گے، ای سی کے مطابق عام انتخابات پر مجموعی طور پر 61 ارب سے زائد اخراجات آئیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button