تازہ ترینخبریںپاکستان

پاک فوج کا طور خم بارڈر پر سرچ آپریشن، مزید ایک لاش نکال لی گئی

پاک فوج کی طُور خم بارڈر پر شب و روز کاوشوں سے ملبے تلے دبی مزید "ایک اور لاش” کو نکال لیا گیا، آپریشن میں اب تک 12 زخمیوں اور 4 جاں بحق افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی طور خم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کیلئے شب و روز کاوشیں جاری ہیں، سرچ آپریشن میں ملبے سے مزید ایک اور لاش نکال لی گئی ہے۔

ریسکیو آپریشن میں اب تک 12 زخمیوں اور 4 جاں بحق افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے،پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے تاکہ باقی جاں بحق افراد کی لاشوں کو بھی نکالا جا سکے۔

گذشتہ شب پاک آرمی کی انجینئرز یونٹ کے علاوہ آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اپنے متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری کے ساتھ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں کوشاں ہیں۔

پاک فوج کی انجینئرز، اربن سرچ اینڈ ریسکیوٹیمیں اور ایف سی کے جوان ملبے تلے آخری فرد کو نکالنے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب پاک آرمی اور ایف سی کی امدادی ٹیموں کی مسلسل کاوشوں سے طورخم بارڈر پر زیادہ تر راستہ کھول دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 18 اپریل کو طور خم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 20 سے 30 مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز ملبے تلے دب گئے تھے جبکہ 5 کنٹینرز میں میں آگ بھی لگ گئی تھی ، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button