تازہ ترینخبریںپاکستان

چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب

 چوہدری انوار الحق آزاد کشمیرکے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہوگئے، نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ وزیراعظم کاالیکشن آزادامیدوارکی حیثیت سے لڑا،اقتدار پی ڈی ایم تعاون سے ملا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہوگئے، نئے وزیراعظم کومتحدہ اپوزیشن اور پی ٹی آئی فاروڈ بلاک کے ممبران نےووٹ دیئے۔

انوار الحق کے مدمقابل کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، رولز کے مطابق ووٹنگ میں باون کے ایوان میں اڑتالیس ارکان نے انوار الحق کی حمایت میں ووٹ دیئے، جن میں سے پی ٹی آئی کےانتیس، پیپلزپارٹی کے بارہ اور ن لیگ کے سات ارکان نے ووٹ دیئے۔

چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے پندرہویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ، چوہدری انوار الحق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کے ضلع بھمبرایل اے سات سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔۔ انوار الحق کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اسپیکر بنایا گیا تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چوہدری انوار الحق کو وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

آزادکشمیراسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق نے کہا کہ عوام کی خدمت نہیں کرسکاتوعہدہ چھوڑنے میں تاخیر نہیں کروں گا، وزیراعظم کاالیکشن آزادامیدوارکی حیثیت سے لڑا، اقتدارپی ڈی ایم تعاون سے ملا۔

انوارالحق کا کہنا تھا کہ یہ آزادکشمیر کاایسا وزیراعظم ہوگا جسے عدالت نہیں نکالےگی، ہماری پارٹی اقتدارمیں آنے کے قابل ہو تی تومیں وزیراعظم نہ ہوتا، قانون کی حکمرانی قائم نہ ہوئی تواقتدار میں رہنےکاکوئی شوق نہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس ایوان میں کون اپوزیشن کون حکومت میں ہوگا،یہ آنیوالاوقت بتائے گا، ہمیں اقتدار کی جادوگریوں میں پھنسا کر قومی غیرت کو کمپرومائز کیا گیا، آزاد امیدوارکےطور پرانتخاب لڑا ،آزادامیدوار نہ ہوتا تو اپوزیشن کیوں ووٹ دیتی۔

نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کا ہر معزز شہری احتساب کا مکمل اختیار رکھے گا،سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خوش دلی سے ووٹ دیئے، جتنی بھی تنقید کی جائے لیکن ایوان کی شائستگی کو برقرار رکھنا چاہیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button