تازہ ترینخبریںپاکستان

اگلی 4 نسلوں نے جو کمانا ہے وہ ہم کھا چکے ہیں، ڈکار بھی نہیں مارا

 اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم اتنے بڑے قرضے میں جکڑے ہوئے ہیں کہ اگلی 4 نسلیں جو انھوں نے کمانا ہے وہ ہم کھا چکے ہیں، ڈکار بھی نہیں مارا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آئین کا تقدس اور عدلیہ کا کردار کے عنوان سے گول میز کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان اور عدلیہ میں تاریخی جنگ شروع ہوئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا سپریم کورٹ نے لکھ دیا ہے کہ انتخابات 14 مئی کو ہونے ہیں تو چیف جسٹس کا فیصلہ حتمی ہے، انتخابات اسی روز ہوں گے اور یہی وزیر اعظم کرائے گا۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا، جو فیصلہ نہیں مانے گا توہین عدالت کا مرتکب ہوگا، وزیر اعظم ہو یا کوئی اور فیصلے سے انکار پر 5 سال کے لیے نااہل ہو جائے گا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ جس جس نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانتا، اسے بلایا جائے گا، اور عدالت پوچھے گی کہ تم نے یہ بیان دیا ہے؟ اگر وہ مان لے گا تو بھی اور نہیں مانے گا تو پھر اگلی سماعت پر اس کا بیان چلایا جائے گا اور فیصلے کو نہ ماننے والے کو سزا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button