تازہ ترینخبریںپاکستان

پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت: جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے پر ریفرنس دائر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا گیا، رہنماسول سوسائٹی آمنہ ملک نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکیا۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی، وہ کرپشن میں ملوث افراد کے درمیان بیٹھے رہے اور ادارے کی بے توقیری کرائی۔

دائر ریفرنس میں کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، انھوں نے مختلف اتھارٹیز کو خطوط لکھے اور پھر میڈیاکوفراہم کیے، آئے روز جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے مختلف حکام کو خطوط منظرعام پر آرہے ہیں۔

ریفرنس میں کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کاعمل آئین کی خلاف ورزی ہے، سپریم جوڈیشل مس کنڈکٹ پرجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف کارروائی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button