تازہ ترینخبریںسیاسیات

پرویز الہٰی، مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا حکم کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی۔

ہائیکورٹ کے ٹربیونل نے چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ آفیسر کا حکم کالعدم قرار دے دیا، ٹربیونل نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر پی پی 32 گجرات کو فریق بنایا گیا تھا، چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button