تازہ ترینخبریںپاکستان

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر

سپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹف پاکستان کے سینئر جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف باضابطہ ریفرنس دائر کر دیا گیا۔

ریفرنس گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار کے صدر چوہدری پرویز عابد کی جانب سے آرٹیکل 209 (5) کے تحت دائر کیا گیا جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو آرٹیکل 209 کے تحت عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔

صدر گوجرانوالہ بار نے ریفرنس میں کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بلند کردار اور افکار کے اظہار کے پابند تھے، وہ اداروں اور شخصیات کے خلاف خطوط میڈیا کو جاری کرتے رہے، 10 اپریل کو وہ پارلیمنٹ جا پہنچے، انہوں نے متعصبانہ خیالات کے اظہار کے لیے سیاسی فورم کا انتخاب کیا۔

گوجرانوالہ بار نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ میں عدلیہ کی مذمت کی، انا کی تسکین کے لیے وہ ریاستی شخصیات کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے، وہ ججز سے متعلق ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے کے مرتکب ہوئے، سپریم جوڈیشل کونسل دستور کے آرٹیکل 209 (8) کے تحت ان کا کڑا محاسبہ کرے اور انہیں فوری عہدے سے ہٹائے۔

صدر گوجرانوالہ بار کی جانب سے ریفرنس کی کاپی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھی بھجوا دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button