تازہ ترینجرم کہانیخبریں

گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

گھر میں صندوق سے بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس نے لاشیں سول اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گھرنامعلوم قاتلوں نے محنت کش ماں باپ سے کمسن بچے چھین لئے، اےڈی سی کالونی میں گھر سے صندوق میں بند 2 کم سن بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس نے بتایا  دونوں بچوں کی لاشوں پر تشدد کے نشانات موجودہیں اور جاں بحق بچوں کی عمریں 7 اور 8 سال ہیں۔

اہل محلہ کےمطابق بچوں کا باپ محنت مزدوری کرتا ہے اور ماں گھروں میں جھاڑو پونچھا کرتی ہے، والدین مزدوری پر گئے ہوئے تھے، گھرواپس آئے تو بچے موجود نہیں تھے۔

کئی گھنٹے تلاش کے بعد صندوق کھولا، جس میں سے آٹھ سال کے شبیر اور سات سال کے اویس کی لاشیں موجود تھیں۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم سول اسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی، والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹوں کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button