شاہراہ اقبال میں بخاری سینٹر کے قریب دھماکا ہو اہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شارع اقبال، بخاری سینٹر کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے وقت جائے وقوع سے ایس پی انویسٹی گیشن صدر کی گاڑی گزر رہی تھی، تاہم وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے