تازہ ترینخبریںپاکستان

ڈاکٹر بیربل کو ٹارگٹ کیا گیا، وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، پولیس

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹر چینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل گینانی چل بسے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز  کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بیربل کو ٹارگٹ کیا گیا، وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، جو خاتون ڈاکٹر بیربل کے ساتھ سوار تھیں، ان کے ساتھ کام کرتی ہیں۔

عارف عزیز نے کہا کہ خاتون کے مطابق اچانک فائرنگ ہوئی انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ گاڑی پر بظاہر صرف ایک گولی کا نشان ہے، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، زخمی خاتون کا بیان قلمبند کیا جا رہا ہے۔

عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بیربل رنچھوڑ لائن میں اپنےکلینک سے نکلے تھے، ڈاکٹر بیربل روزانہ اسی راستے سے آتے جاتے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button