تازہ ترینخبریںدنیا

امریکا کا جمہوریت سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پر ردعمل

امریکا نے جمہوریت سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ پاکستان کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہا لیکن پاکستان خود مختار ملک ہے، اپنے فیصلے خود کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں  جمہوریت سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ  بہت افسوس ہے کہ پاکستان اس کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہا۔

نائب ترجمان نے کہا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے، اپنے فیصلے خود کرسکتا ہے اور یہ کوئی ایس بات نہیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ کام نہ کریں۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدم شرکت کا فیصلہ امریکاکی  تعلقات جاری رکھنے کی خواہشات متاثرنہیں کرےگا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا بے شمار معاملات پر رابطہ کاری کرتے ہیں، پاکستان کے ساتھ جمہوریت، انسانی حقوق، مذہبی آزادی پر رابطے جاری رہیں گے،پاکستان کےساتھ سیکورٹی معاملات پر بھی اہم شراکت داری ہے۔

خیال رہے امریکا میں دوسری جمہوریت سربراہی کانفرنس جاری ہے، کانفرنس میں دنیا بھر سے ایک سو پچیس ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہیں۔۔ کانفرنس کا عنوان ‘میڈیا کی آزادی، جمہوریت کے اقدار کا فروغ ہے’۔

پاکستان نے دعوت نامہ ملنے کے باوجود کانفر نس میں شرکت نہیں کی، پاکستان کی عدم شرکت کے سوال پر امر یکی محکمہ خارجہ نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، پاکستان وسیع تر مسائل پر مل کر کام کرتے ہیں، ہم جمہوریت، انسانی حقوق اور مذہبی آزادی پر بات جاری رکھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button