تازہ ترینتحریکخبریں

محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا ردّ عمل

تحریک انصاف نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی کا بیان تمام شہریوں کے لیے کھلی دھمکی ہے۔

 ٹوئٹر بیان میں شیریں مزاری نے کہا ہے کہ محسن نقوی جواب دیں پولیس کس قانون کے تحت بغیر وارنٹ گھروں میں داخل اور ہراساں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کی رٹ نہیں ہے، یہ جنگل کا قانون ہے جسے یہ شخص اور اس کے حواری پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی دو تین ہفتے رک جائیں، آپ نے جوتے بھی نہر میں چھوڑ کر بھاگنا ہے۔

واضح رہے کہ نگراں حکومتِ پنجاب نے رِٹ قائم کرنے کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button