تازہ ترینتحریکخبریں

شبلی فراز وہیل چیئر پر عدالت میں پیش

تحریکِ انصاف کے سینیٹر و رہنما شبلی فراز وہیل چیئر پر اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئے۔

شبلی فراز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف بھی دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس گزشتہ روز گرفتار کرنے شبلی فراز کے گھر گئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب بھی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کو 18 مارچ کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ شبلی فراز پولیس تشدد سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ شیلنگ سے اُن کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button