تازہ ترینتحریکخبریں

خاتون جج کیس : عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری کی معطلی میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کی معطلی میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی کی رخصت کے باعث عدالت میں سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔اس سے قبل سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کیا گیا تھا، تاہم دونوں طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔

آج سماعت کے دوران جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عمران خان کے وکیل لاہور سے آ رہے ہیں اس لیے سماعت میں وقفہ کیا جائے۔

جس پر عدالتی عملے نے سماعت کے لیے 11 بجے کا وقت دیا تھا

گزشتہ سماعت میں ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے آج تک عمران خان کے وارنٹ معطل کیے تھے۔

عدالت نےعمران خان کے وکلاء سے حکومتی سیکیورٹی واپس لینے کی دستاویزات پیش کرنے کا کہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button