تازہ ترینخبریںپاکستان

منہ کی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے صدر کا خصوصی پیغام

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منہ کی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ منہ کی صفائی سے 95 فیصد بیماریوں کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم منہ اور دانتوں کی صفائی کا کثرت سے اہتمام کرتے تھے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ اسلام میں طہارت یا صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے، صحیح بخاری میں تقریباً 21 احادیث میں منہ کی صفائی اور مسواک کا ذکر ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ دن میں دو مرتبہ مسواک یا برش سے دانتوں کو اچھی طرح صاف کریں۔

انہوں نے کہا کہ سپاری اور چھالیہ منہ کے کینسر کا باعث ہیں، ان سے اجتناب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button