انتخاباتتازہ ترینخبریں

گورنر خیبرپختونخوا الیکشن کے اپنے اعلان سے پیچھے ہٹ گئے

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 9 وجوہات کی بنا پر الیکشن تاخیر سے کرانے کا مراسلہ الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اپنے اعلان سے پیچھے ہٹ گئے ، گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔

گورنر کے پی نے مراسلے میں الیکشن کی تاریخ نہ دی اور الیکشن کمیشن کو تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کی درخواست کردی۔

گورنر کے پی کے نے 9 وجوہات کی بنا پر الیکشن تاخیر سے کرانے کا مراسلے میں کہا کہ دہشت گردی اور سیکیورٹی عملے کی عدم دستیابی اور مردم شماری کے مسائل حل کرنے کی تجویز دی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول وزارت دفاع اور داخلہ کو اعتماد میں لیا جائے۔

گورنرکے پی نے پہلے الیکشن کمیشن کو 28 مئی کو الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button