
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکر دیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکر دیں۔
عمران خان نے 5 اسلام آباد اور 4 لاہور کی ایف آئی آرز میں حفاظتی ضمانتیں دائرکیں، درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی آرز میں شامل تفتیش ہوناچاہتا ہوں اور متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو کر ضمانت کرانا چاہتا ہوں۔
عمران خان نے استدعا کی خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔
خیال رہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف تھانہ رمنہ میں 2،تھانہ کھنہ میں 2،تھانہ بھارہ کہو میں 1مقدمہ ، تھانہ ریس کورس میں 3 اور تھانہ سرور روڈ میں 1 مقدمہ درج ہے