تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کر دی گئیں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کر دی گئیں، درخواستیں تھانہ ریس کورس لاہور کی 2 اور تھانہ رمنا کی 2 ایف آئی آرز میں دائر کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کر دی گئیں، درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئیں۔

تھانہ ریس کورس لاہورکی2اورتھانہ رمناکی2ایف آئی آرزمیں درخواستیں دائر کی گئیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہور ہائیکورٹ میں بھی ہم نے حفاظتی ضمانت دائر کر دی ہے۔

عمران خان پر ناجانے کیا کیس ہے جس میں اتنی بڑی فورس بھیجی گئی، یہ وہی توشہ خانہ ہے جس سے تمام حکمران تحائف لیتے رہے ہیں، جو پچھلے گزرے انھوں نے بڑی بڑی گاڑیاں تک نہیں چھوڑیں۔

خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کےتازہ دم دستےزمان پارک کے باہر موجود ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس رینجرز پر پتھراؤ جاری ہے ، جس سے رینجرز اہلکار زخمی ہوا جبکہ پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی۔

پولیس کی جانب سےمظاہرین پرپانی کی توپ بھی چلائی گئی اور دھرم پورہ پل کو عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button