تازہ ترینخبریںپاکستان

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور

ایڈیشنل سیشن جج سریاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی دور کے سیکریٹری پنجاب اسمبلی اور سیکیورٹی افسر کی ضمانت منظور کرلی۔

محمد خان بھٹی اور ڈائریکٹر سیکیورٹی فیصل حسین کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی ہے۔

ضمانت 2 لاکھ اور1 لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے۔

محمد خان بھٹی اور فیصل حسین کی پیروی نادر چھلگری ایڈووکیٹ نے کی۔

واضح رہے کہ محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن کے درج مقدمے میں بلوچستان سے گرفتاری کرنے کے بعد رحیم یار خان تھانہ ایئرپورٹ منتقل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button