تازہ ترینخبریںپاکستان

’فیض حمید کے خلاف انکوائری جاری ہے، پیش رفت ہوئی تو سامنے آجائےگی‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف آگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے، انہوں نے جواب دیا کہ کورٹ مارشل کسی سویلین ادارے نے تو کرنا نہیں ہے، وہ تو ایک مطالبہ ہے، سیاست دانوں کا کام ہوتا ہے اپنے مطالبات کرنا اور اپنا مؤقف دینا لیکن جن کے پاس اختیار ہوتا ہے تو ان کا کام ہوتا ہے کہ وہ کارروائی کریں یا نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورٹ مارشل وزارت داخلہ نے نہیں بلکہ جی ایچ کیو نے کرنا ہے۔

ایک سوال پر کہ فیض حمید اور ان کے بھائی کے خلاف اثاثوں کے حوالے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، اس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ تحقیقاتی ادارے انکوائری کر رہے ہیں،کوئی پیش رفت ہوئی تو سامنے آجائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button