تازہ ترینتحریکخبریں

پنجاب حکومت اور پولیس انتقام کی آگ میں حد سے آگے بڑھ چکی ہے، پرویزالٰہی

مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور پولیس انتقام کی آگ میں حد سے آگے بڑھ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی کارکن علی بلال کی شہادت پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمودالرشید کو ٹیلیفون کیا اور میاں محمود الرشید نے شہید کارکن علی بلال کی شہادت کے حوالے سے پرویزالٰہی کو آگاہ کیا، تحریک انصاف نے شہید کارکن کے حوالے سے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ علی بلال کی شہادت پر انتہائی افسوس اور دل رنجیدہ ہے، شہید علی بلال کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، حکومت ظلم کی تاریخ رقم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور پولیس انتقام کی آگ میں حد سے آگے بڑھ چکے ہیں، پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس نے بدترین سفاکیت سے نہتے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، کیا ایسے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی لاشیں گرا کر انتخابات کرائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا ظلم جبر اور سفاکیت اس وقت انتہا پر پہنچ چکے ہیں، آئین اور قانون کو مسخ کر کے پنجاب میں جنگل کا قانون رائج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button