
حیدرآباد کی سٹیزن کالونی میں مشہور ڈاکٹر دھرم دیو کو چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
اہل محلہ کا کہنا ہے کہ مقتول ڈاکٹر اور ان کے ڈرائیور کا جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد ڈاکٹر کی گھر سے لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا ڈرائیور گاڑی سمیت لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند اسرانی نے ڈاکٹر دھرم دیو کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔